سماعتوں میں نہ دم ہو تو کیا کِیا جائے
یہی درست ہے ہونٹوں کو سی لیا جائے
اگر حیات ملے چند ساعتوں کے لیے
تمہی بتاؤ کہ کس طرح پھر جیا جائے
نصیبِ تشنہ تری تشنگی نہ ہو گی کم
جو ایک گھونٹ ملا ہے وہ کیوں پیا جائے
جو وَرۡد زلفوں میں سجنا نہیں مقدر تو
تمہیں مزاروں کی زینت بنا دیا جائے