سندیسہ
Poet: Shahzad Shakir By: Shahzad Shakir, Lahoreساون کی اس بھیگی رت میں
شام کی سرد ہوائیں آئیں
یادیں میری ساتھ میں لائیں
رات میں تم کو نیند نہ آئے
پیار میرا تم کو بہلائے
دیکھ کے خود کو تو شرمائے
بے چینی سی ہو جائے پھر
الجھن بھی کچھ بڑھ جائے پھر
آنکھیں تم جو بند کرو تو
سامنے میرا چہرہ آئے
تم کو یادیں خوب رلائیں
جب تیرے ساتھ ہو ایسا
تو پھر جان سمجھ لینا کہ
تجھ سے بچھڑ کر زندہ ہوں میں
جان بہت شرمندہ ہوں میں
More Sad Poetry






