سنو! اک کام کرنا چاند سے کچھ مٹی لینا اُس سے تم پیار کے دو مجسمے بنانا اک تم جیسا اک مجھ جیسا پھر اُن کو تم توڑ دینا پھر ان سے دو اور مجسمے بنانا اک تم جیسا اک مجھ جیسا تاکہ تم میں کچھ کچھ میں رہ جاؤں اور مجھ میں کچھ کچھ تم رہ جاؤ