سوتے میں
Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabadسوتے میں
کسی نے زور سے
میرے پاوں کو
جھنجھوڑا
کہنے لگی
کیوں روز اتنا
یاد کرتے ہو؟
پتہ ہے مجھے
کتنی دور سے
آنا پڑتا ہے!
زندگی کوئی
بچوں کا کھیل ہے کیا؟
مجھ سے کچھ
بولا نہ گیا
حیرت سے اسے
دیکھتا رہا
اور
بچوں کی طرح
رونے لگا......!
More Sad Poetry






