سودائ پہ الہام کا عالم ہے دما دم

Poet: رضا تونسوی By: رضا تونسوی, lhr

والعشق،! خسارے میں شب_غم ھے دمادم.
اب صبح_مسرت مری ھمدم ھے دما دم

دل لوح_ازل پر یوں سر_خم ھے دمادم..
..
اشعار میں رازوں کی چھماچھم ھے دما دم
..
ھر لمحہ تلاوت میں رہے آیت_گریہ
..
سودائ پہ الہام کا عالم ہے دما دم
..
آثار_اثر تو ہوۓ معدوم عدم سے..
..
بس سینۂ صد چاک پہ مرہم ھے دما دم
..معلوم نہیں مجھ کو میں غمگین ہوا کیوں.
..
بس اتنا ھے معلوم کوئ غم ھے دما دم..
..
وہ گریہ کناں گیت،وہ رقاصہ وہ گھنگھرو
..
دم دم پہ مسلط وہ دھمادھم ھے دما دم..
..
ممنون رضا آپ کے اس دست_عطا کی.
..
جو بڑھتی ھوئ شہرت_ماتم ھے دما دم

Rate it:
Views: 512
09 May, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL