سوز دروں کچھ کہتا ہے

Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

سوز دروں کچھ کہتا ہے
دل کا دریا بہتا ہے

ازل سے جو پیاسا ہے
سمندر میں وہ رہتا ہے

پھول پہ شبنم کا قطرہ
دھوپ کے ستم سہتا ہے

زخم عیاں ہو کہ نہاں
لہو آنکھ سے بہتا ہے

اُسمیں تھوڑا سچ بھی ہوگا
زمانہ جو کچھ کہتا ہے

رعنا دل میں ڈھونڈ کےدیکھو
اِک شخص وہاں رہتا ہے

Rate it:
Views: 695
19 Oct, 2016