سونی ہیں راہیں تیرے جانے کےبعد
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiسونی ہیں راہیں تیرے جانے کےبعد
نہیں ملتی پنائیں تیرے جانے کے بعد
پھیکا پڑ گیا ہے تاروں کا رنگ تجھے کھوکر
بے نور ہیں فضائیں تیرے جانےکے بعد
اب کہاں وہ قہقے تیری باتیں وہ رات دن
ڈھونڈتی ہیں تجھے نگاہیں تیرے جانے کے بعد
اوڑھ لی ہے غم کی چادرہماری تمنائوں نے
اب کسے ماں کہ کر بلائیں گے تیرے جانےکے بعد
نہیں کوئی ہمارا اب تیرے جیسا چاہنے والا
کون دے کا ہمیں دعائیں تیرے جانے کے بعد
More Sad Poetry






