Add Poetry

سوچتا ہوں لہو تمہارا گرمائوں کس طرح

Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mps

سوچتا ہوں لہو تمہارا گرمائوں کس طرح؟
اے میری قوم تمہیں آخر جگائوں کس طرح؟

کیا دلیل پیش کروں ؟ کون غلط کون صحیع؟
بس یہی فکر ھے یقین تمکو دلائوں کسطرح؟

عیں ممکن میرے نظریے سے ہو تمکو اختلاف
مگر تمہیں رہزنوں کے حوالے کر جائوں کسطرح؟

ہم ایک آزاد قوم ہیں کسی کے غلام نہیں۔
اب تمہیں آزادی کا مطلب میں سمجھائوں کسطرح؟

چاروں اطراف ہیں رہزن گھات لگائے ہوے۔
اے میری قوم اب تمہیں میں بچائوں کس طرح؟

وہ جس کی لو کی حرارت اسد تمکو گرما دے۔
آہ وہ شعلہ شجاعت تم میں بھڑ کائوں کسطرح؟

Rate it:
Views: 941
09 Apr, 2022
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets