سوچوں میں منتشر تھا
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar KSAسوچوں میں منتشر تھا مگر دھیان میں رہا
وہ میرے دل کے ٹوٹے ہوئے مکان میں رہا
ان خواب سی نگاھوں میں جمی برف رات سے
اور وہ جو پیار بھرا تیر تھا کمان میں رہا
میں خواب چن لیتا مگر زخمی تھیں انگلیاں
وہ مرھم رکھے گا زخموں پہ میں اس مان میں رہا
چہرے پہ تھی غموں کی گرد جمی شام سے
اور خوشیوں کو پا سکوں گا میں اڑان میں رہا
More Sad Poetry






