سو بار چمن مہکا سو با بہار آئی
دنیا کی وہی رونق دل کی وہی تنہائی
یہ رات کی خامشی یہ عالم ءتنہائی
پھر درد اٹھا دل میں پھر یاد تیری آئی
اس عالم ءویراں میں کیا انجمن آرائی
دو روز کی محفل ہے اک عمر کی تنہائی
ہر دردءمحبت سے الجھا ہے غمءہستی
کیا کیا نا ہمیں یاد آیا جب یاد تیری آئی
رونے سے کیا ہے حاصل اے دلءسودائی
اس پار بھی تنہائی اس پا بھی تنہائی