Add Poetry

سو چا نہیں نہیں اچھا بُرا دیکھا سنا کچھ بھی نہیں

Poet: Basheer badar By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

سو چا نہیں نہیں اچھا بُرا دیکھا سنا کچھ بھی نہیں
ما نگا خُدا سے رات دن تیرے سوا کچھ بھی نہیں

دیکھا تجھے،سوچا تجھے،چاہاتجھے، پوجا تجھے
میری خطا میری وفا تیری خطا کچھ بھی نہیں

جس پہ ہماری آنکھ نے مو تی بچھا ئے رات بھر
بیجھا وہی کاغذ اُسے ہم نے لکھا کچھ بھی نہیں

اک شام کی دہلیز پہ بیٹھے رہے وہ دیر تک
آ نکھوں سے کی باتیں بہت منہ سے کہا کچھ بھی نہیں

دو چار دن کی بات ہے دل خاک میں سو جائے گا
جب آگ پر کا غذ رکھا باقی بچا کچھ بھی نہیں

احساس کی خوشبو کہاں، آواز کے جگنو کہاں
خا موش یا دوں کے سوا گھر میں رکھا کچھ بھی نہیں

Rate it:
Views: 925
13 Aug, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets