سچ بولو

Poet: Rahat Indori By: GUFTAR AHMED, SASKATOON
Sach Bolo

جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا، سچ بولو
سرکاری اعلان ہواہے، سچ بولو

گھر کے اندر جھوٹوں کی ایک منڈی ہے
دروازے پر لکھا ہوا ہے، سچ بولو

گلدستے پر یکجہتی لکھ رکھا ہے
گلدستے کے اندر کیا ہے، سچ بولو

گنگا میّا، ڈوبنے والے اپنے تھے
ناؤ میں کس نے چھید کیا ہے، سچ بولو

Rate it:
Views: 3974
25 Jul, 2018
Related Tags on Rahat Indori Poetry
Load More Tags
More Rahat Indori Poetry