سیلاب

Poet: SABA KOMAL By: SABA KOMAL, KSA

جدائی کے دریا کا
نمکین پانی
میری آنکھوں میں
کچھ اس طرح
بس گیا ھے
کہ ہجر کی بارشیں
میرے تن پہ
برس کے
اندر کے موسم میں
طوفاں مچاتیں
میرے جزبات کے
سب بند توڑتیں
میرے کچے وجود کو
بہا کر لے گئیں ہیں

Rate it:
Views: 1715
12 Jan, 2013