شام کے اس پہر میں وحشت ہے آج بھی
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aشام کے اس پہر میں وحشت ہے آج بھی
جدائی کی اس گھڑی میں قیامت ہے آج بھی
رخصت ہوئے تو آنکھ سے آنسو نہیں گرا
تجھ سے بچھڑنے پہ ہم کو حیرت ہے آج بھی
دھوپ کے اس سفر نے ہمیں سب کچھ بھلا دیا
پر تیری یاد کے زخم سے رفاقت ہے آج بھی
جلاتے ہیں اپنے خوں سے چراغوں کے سلسلے
پتھروں کے اس نگر میں شہرت ہے آج بھی
More Sad Poetry






