شام ہوتی رہی ساۓ ڈھلتے رہے
Poet: توقیر اعجاز دیپک By: توقیر اعجاز دیپک, Jhangشام ہوتی رہی ساۓ ڈھلتے رہے
بیٹھے چوکھٹ پہ ہم ہاتھ ملتے رہے
ہجر کی ظلمتوں میں میں ڈوبا رہا
دیپ یادوں کے سب یونہی جلتے رہے
جو بھی سوچا تھا کچھ وہ کہا نہ گیا
کتنے ارمان دِل میں مچلتے رہے
اپنا رستا نہ تھا اپنی منزل نہ تھی
آپ کی کھوج میں پھر بھی چلتے رہے
میرے حالات تھوڑے سے کیا ڈھل گئے
رنگ سارے جہاں کے بدلتے رہے
زندگی ایک ”ایسا تماشا“ بنی
دِل زمانے کے جس سے بہلتے رہے
تم سے دیپک زباں بھی نہ بدلی گئی
لوگ چہرے ہزاروں بدلتے رہے
More Sad Poetry






