Add Poetry

شاہ کی لاٹھی

Poet: By: maqsood hasni, kasur

انارکلی کے
دیواروں میں چننے کا موسم
جب بھی آتا ہے
آس کے موسم مر جاتے ہیں
ہر جاتے ہیں
چاند سورج
آکاش اور دھرتی
زیست کے سب رنگ
پھیکے پڑ جاتے ہیں
کل کی مانگ سجانے کو
عشق پھر بھی زندہ رہتا ہے
ہر دکھ سہتا ہے
یہ کھیل شاہ‘ زادوں کا ہے
شاہ زاہزادے کب مرتے ہیں
شاہ کی لاٹھی
انار کلی کے سر پر
منڈلاتی رہتی ہے
کمزور عضو کے سر پر
سب موسم
بھاری رہتے ہیں


 

Rate it:
Views: 271
25 Nov, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets