شعور سفر راہزن سے ملا ہے
Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow محبان ارض وطن سے ملا ہے
ہمیں پیار گنگ و جمن سے ملا ہے
دیا درس تقلید ہی راہبر نے
شعور سفر راہزن سے ملا ہے
گلہ گیا کریں تلخ گفتار یوں کا
ہمیں دھوکہ شیریں دہن سے ملا ہے
خدا کے بھروسے قدم بڑھ رہے ہیں
مرا راہ بر راہزن سے ملا ہے
حسن تنگ نظروں سے کیسی شکایت
ہمیں حوصلہ اہل فن سے ملا ہے
More Sad Poetry






