Add Poetry

شوقِ جنوں میں ریزہ ریزہ بکھر کر بھی

Poet: Ibn.E.Raza By: Ibn.E.Raza, Islamabad

شوق ِجنوں میں ریزہ ریزہ بکھر کر بھی
درد ہے درماں نہیں جاں سے گزر کر بھی

مکیں نا مِلا کوئی دل ِ ویراں کے مکاں کو
بارہا دیکھ لیا ہم نے سنور سنور کر بھی

بھری دنیا میں آج بھی تنہا ہی کھڑے ہیں
ہم آتش ِعشق کے دریا میں اُتر کر بھی

جنوں کو خِرد کی بات سمجھ آئے کیوں
کہ ہجر ِراہ ہوتا نہیں جوہر،نکھر کر بھی

ہم خود ہی تیری تحویل میں آنے والے ہیں
اے بحر ِبے کراں اب تھوڑا صبر کر بھی

آورگی کا گلہ ہے تو لے چھوڑ دی ہم نے
دیکھ لیتے ہیں رضا اب زرا سُدھر کر بھی

Rate it:
Views: 798
15 Nov, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets