شکوہ

Poet: صالحہ سلیم By: صالحہ سلیم, Islamabad

رنجشیں اس قدر بڑھانے لگے ہو
مجھے بےانتہا ستانے لگے ہو

رکھ کر دنیا سے رغبتیں
مجھے تم بھلانے لگے ہو

مجھے کیوں تم ستانے لگے ہو ؟
مجھے کیوں تم بھلانے لگے ہو ؟

میں جیتی جاگتی تصویر ہوں
میرے رنگ تم مٹانے لگے ہو

وہ میری خوشگوار سی ہستی
مجھے حد سے بڑھ کر رولانےلگے ہو

مجھے کیوں مٹانے لگے ہو؟
مجھے کیوں رولانےلگے ہو؟

Rate it:
Views: 271
03 Oct, 2024