Add Poetry

شہر کیا دیکھیں کہ ہر منظر میں جالے پڑ گئے

Poet: ریاض By: ریاض, Islamabad

شہر کیا دیکھیں کہ ہر منظر میں جالے پڑ گئے
ایسی گرمی ہے کہ پیلے پھول کالے پڑ گئے

میں اندھیروں سے بچا لایا تھا اپنے آپ کو
میرا دکھ یہ ہے مرے پیچھے اجالے پڑ گئے

جن زمینوں کے قبالے ہیں مرے پرکھوں کے نام
ان زمینوں پر مرے جینے کے لالے پڑ گئے

طاق میں بیٹھا ہوا بوڑھا کبوتر رو دیا
جس میں ڈیرا تھا اسی مسجد میں تالے پڑ گئے

کوئی وارث ہو تو آئے اور آ کر دیکھ لے
ظل سبحانی کی اونچی چھت میں جالے پڑ گئے

Rate it:
Views: 8
21 Jan, 2025
Related Tags on Rahat Indori Poetry
Load More Tags
More Rahat Indori Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets