Add Poetry

صاحب کر دار لوگ

Poet: Hasan Shamsi By: F.H.SIDDIQUI, Lucknow ( India )

مخلص و ہمدرد ، صادق ، صابر و خوددار لوگ
اب کہاں ملتے ہیں ایسے صا حب کردار لوگ

ہو گئے یوں محنت جسمانی سے بیزار لوگ
“ اب نظر آنے لگے ہیں ہر طرف بیما ر لوگ “

ہوتا تھا آغاز صبحوں کا تلا و ت سے کبھی
آج کل وقت سحر پڑھتے ہیں بس اخبار لوگ

ذات و مذ ہب میں جو بانتے ہیں عوام الناس کو
سچ اگر پوچھو یہی ہیں ملک کے غدار لو گ

اے زبان اردو ! تجھ پر کیسی آ فت آ گئی
عنقا ہوتے جا رہے ہیں اب تو خوش گفتار لو گ

علم و دانش سے نہیں ، کوشش سے دستاریں ملیں
پائیں اب انعام بھی بس شاطر و ہشیا ر لو گ

مت بھروسہ کیجئے اہل سیاست پر کبھی
چھو ڑ کر بس اکا دکا ، سار ے ہیں مکار لو گ

زور تو کچھ شاعری میں لائے اپنی ‘ حسن ‘
گنگنانے خود لگیں گے آپ کے ا شعار لوگ

Rate it:
Views: 1598
08 Sep, 2014
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets