صرف تب تک ہی وہ میرا تھا
Poet: hira By: hira, gojraصرف تب تک ہی وہ میرا تھا
جب تک اسے پرکھا نہ تھا
ہر سانس جسے مانا تھا اپنا
وہ تو شائد کسی اور کا تھا
اسی کو دیکھ جیتا تھا میں
دل یوں کسی کے لیے دھڑکا نہ تھا
کھل چکا ہے بھید اس کا آج ہم پہ یوں
اعتبار عشق میں ملا ایسا دھوکا نہ تھا
اس کو تو آخر چلے ہی جانا تھا
میرے لیے تو وہ کبھی ٹھہرا نہ تھا
اس نے خریدنا چاہا تھا تمنا بے مول کو
یہ تو میرا پیار تھا سودا نہ تھا
محبت کر کے جیسا ہو گیا ہے
دل یہ مضطرب کبھی ایسا نہ تھا
More Sad Poetry






