صرف جنّت سے کب بہلتے ہیں
Poet: Ahmed Nadeem Qasmi By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIاِک جہنّم ہے زندگی جن کی
 صرف جنّت سے کب بہلتے ہیں
 
 اے خدا کوئی آدمی بھی تو بھیج
 سب خدا ہیں تری خدائی میں
 
 کھُلا، کہ اور ہی تھا میرا منتہائے نظر
 مَیں اُس کو پا کے بھی آمادئہ سفر ہی رہا
 
 صدی صدی میں اِک اِک پَل کٹے تو کون جِیے
 طویل عمر کا اب حوصلہ کسی میں نہیں
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 