ضروری ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

خود سے اپنی بات کو تنہائی ضروری ہے
خود سے خود کی ملاقات کو تنہائی ضروری ہے

جگ والوں کیلئے دن میں بھی رویا جا سکتا ہے
لیکن خود پہ رونے کو رات کو تنہائی ضروری ہے

دوستوں عزیزوں رقیبوں کا حق صحیح مگر
کچھ پل کو اپنی ذات کو تنہائی ضروری ہے

جو اپنے تخیل میں دن رات بھٹکتے رہتے ہیں
سمیٹنا ہے ان خیالات کو تنہائی ضروری ہے

عظمٰی میرے وجود منتشر کی ردا کیلئے
اور ارتقائے ذات کو تنہائی ضروری ہے

Rate it:
Views: 436
19 Jan, 2010