Add Poetry

ضروری

Poet: Ash By: Ashi Khushi , lahore

کس قدر ضروری تھا
تم سے فاصلہ رکھنا
دل کے حال پر اب
جب بھی غور کرتی ہوں
تو خیال آتا ہے
کس قدر ضروری تھا
تم سے فاصلہ رکھنا
جب ہنسی کی خاطر میں
تم سے بات کرتی تھی
کتنے پھول کھلتے تھے
اب تو میری آنکھوں میں
آنسوؤں کا دریا ہے
جس میں ڈوب جاتی ہوں
تو خیال آتا ہے
کیوں نہیں سمجھ پایا
لاکھ دل کو سمجھایا
اب یہ جب تڑپتا ہے
یہ صدا لگاتا ہے
کس قدر ضروری تھا
تم سے فاصلہ رکھنا

Rate it:
Views: 364
01 Nov, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets