Add Poetry

عاشقوں کے لبوں سے لگاجام مئے طہور ہوتا ہے

Poet: muhammad aqeel hazoory By: muhammad aqeel hazoory, karachi

محفل نعت سجانے سے غم دل دور ہوتاہے
عشق نبی ؐسے ہر دل پرنو ر ہوتاہے

منصہ شہود ہے ۔وہ قطعہء نور جہاں پہ محفل نعت سجا ہوتی ہے
پلکوں سے اٹھالوں گل سر سبد کو،جہاں پر سنت رب ادا ہوتی ہے
جہاں پہ عشق محمدؐ ، وہاں پررب کی ذات جا بجا ہوتی ہے
ایسی گل زمیں پر رب کی ر حمت سدا ہوتی ہے

محفل نعت سجانے سے درد دل دور ہوتا ہے
محفل گل و بلبل میں بہت لطف و سرور ہوتا ہے

محفل ر نگ و نور سے ا ندھیرے دور ہوتے ہیں
انوار نبیؐ سے سب چہرے پر نور ہوتے ہیں
محفل مرجعٗ خلا ئق سے لہب و جہل دو ر ہوتے ہیں
مگر گل پاش وہاں پر ،گل ا فشاں ضرور ہوتے ہیں

محفل نعت سجانے سے د ل مسرور ہوتا ہے
عاشقوں کے لبوں سے لگاجام مئے طہور ہوتا ہے

محفل گل نور میں بلند حق کی تکبیر ہوتی ہے
محفل گل رنگ میں بیاں قر آن کی تفسیر ہوتی ہے
محفل درود و سلام سے اسلام کی تشہیر ہوتی ہے
محفل محمدؐسے ناکام، دشمناں نبیؐ کی ہر تدبیر ہوتی ہےٰؓ

محفل نعت سجانے سے مقبول اذکار ہوتے ہیں
رگ رگ میں بسے مدنی سرکارؐ ہوتے ہیں

ملائک قربان ان پر، جو صاحبان محفل نعت ہوتے ہیں
ان کی راہ میں بچھی خلد بریں، جومہمانان محفل نعت ہوتے ہیں
ان کے پاوٗں کی خاک تحت و تاج، جو نبیؐ کے نعت خوان ہوتے ہیں
بحرو بر نثار ان پر جن کی زباں سے جاری مدنی فیضان ہوتے ہیں

 

Rate it:
Views: 460
25 Feb, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets