Add Poetry

عجب وفاؤں کا صلہ دیا ہے

Poet: hira By: hira, gojra

عجب وفاؤں کا صلہ دیا ہے تو نے ظالم
میں عمر بھر اپنے آپ سے بھی نظریں چراتا رہا

تیرے شہر کے لوگ مجھ پہ مسکراتے رہے
میں تیری راہوں میں بھیگی پلکیں بچھاتا رہا

مجھ پہ موسموں کا اثر کیوںکر ہوتا
میں غم کے آنسوؤں میں لہو نہاتا رہا

بہت سے لوگ میری کتاب میں شامل تھے
میں ہر بار کسی اور کا نام مٹاتا رہا

کئی بار لوٹ آنا چاہا واپسی کے سفر پہ
وہ اپنی میٹھی باتوں سے مجھے بہکاتا رہا

انا کی دیواریں ہر موڑ پہ کھڑی کیں اس نے
اور میں اپنے آپ سے بھی مات کھاتا رہا

Rate it:
Views: 553
01 Mar, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets