Add Poetry

عجب یہ زندگی کے سلسلے ہیں

Poet: Syed Zameer Kazmi By: Syed Zameer Kazmi, sialkot

عجب یہ زندگی کے سلسلے ہیں
خوشی جو چاہی تو غم ملے ہیں

بہار موسم کہ چھا رہا ہے
گلاب سارے کہ اَدھ کِھلے ہیں

ہجر کے لمحے طویل تر ہیں
نصیب اپنے میں رتجگے ہیں

اِک عرصہ آنکھوں سے خوں بہا ہے
داغ سینے کے تب دُھلے ہیں

چہ ہجر تیرے نے جان لے لی
پر عہد اپنے اٹل رہے ہیں

کیوں تڑپتے ہیں بچھڑے پنچھی
راز مجھ پر ٰٰیہ اب کُھلے ہیں

کیا فتح ہے شکست کیا ہے
ضمیر لشکر تو سب ملے ہیں

Rate it:
Views: 499
13 Oct, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets