عجیب اشک ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreمیں سونا چاہتی ہوں مگر سونے نہین دیتے
جگا دیتے ہین نیند پوری ہونے نہیں دیتے
جب بھی اپنی یادوں میں کھو جانا چاہوں
وہیں چونکا دیتے ہیں کھونے نہیں دیتے
عجیب اشک ہیں جو آنکھوں سے باہر نہیں آتے
میری آنکھوں کو کبھی کھل کر رونے نہیں دیتے
میری روح پر لگے ہوئے داغ نہاں بھی
کبھی آنسوؤں سے وہ دھونے نہیں دیتے
وہ خوشی نہیں دیتے تو دکھ بھی نہیں دیتے
ہنسنے نہیں دیتے ہیں تو رونے نہیں دیتے
انہیں بھی برسات بہت بھاتی ہے لیکن
بارش میں آنچل بھگونے نہیں دیتے
پھولوں کی خوشبو انہیں بھی پسند ہے
مگر پھول آنگن میں بونے نہیں دیتے
اگرچہ میرے پاس آتے سے گریزاں رہتے ہیں
مجھے خود سے دور بھی ہونے نہیں دیتے
عظمٰی وہ پہلو میں رہتے ہوئے بھی
اپنے تصرف میں ہونے نہیں دیتے
More Sad Poetry






