وہ میرا تھا یہ بتانا عجیب لگتا ہے
اب اس سے آنکھ ملانا عجیب لگتا ہے
جو زندگی میں کبھی بھی میرا نا ہو پایا
اب اس کا خواب میں آنا عجیب لگتا ہے
بڑے خلوص سے دعوت تو اس نے بھیجی ہے
پر اس کی محفل میں جانا عجیب لگتا ہے
تھا جس کا ہاتھ ہمیشہ ہمارے ہاتھوں میں
اب اس سے ہاتھ ملانا عجیب لگتا ہے