عشق بے لوث یار کرتے رہے
Poet: Faisal Sheikh By: Faisal Sheikh , Karachiعشق بے لوث یار کرتے رہے
زندگی یوں گزار کرتے رہے
تم سے امیدِ وفا کیا کرتے
چاہتیں بس شمار کرتے رہے
ہم نے سمجھا تمھیں ہمدم کی طرح
اور تم ہم پے وار کرتے رہے
ہم کہ تیرے اسیر بن کے رہے
تم تھے ہم سے فرار کرتے رہے
تم نے دنیا نئی بسا لی اک
اور ہم انتظار کرتے رہے
More Sad Poetry






