عشق میں نام کر گئے ہوں گے

Poet: Habib Jalib By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

عشق میں نام کر گئے ہوں گے
جو تیرے غم میں مر گئے ہوں گے

اب وہ نظریں اِدھر نہیں اُٹھتیں
ہم نظر سے اُتر گئے ہوں* گے

کچھ فضاؤں* میں انتشار سا ہے
ان کے گیسُو بکھر گئے ہوں گے

نور بکھرا ہے راہ گزاروں میں
وہ ادھر سے گزر گئے ہوں* گے

میکدے میں* کہ بزمِ جاناں تک
اور جالب کدھر گئے ہوں* گے

Rate it:
Views: 400
20 Sep, 2011