Add Poetry

عکس

Poet: دانشور By: Mohammad Danishwer , Lahore

خالی زندگی کے شفاف ورق پر
خاکہِ مستقبلِ روشن بنا کر
لطف زندگی مجھے چکھا کر
جینے کی وجہ مجھے بتلا کر

اندھیروں سے مجھے نکال کر
مینارِ روشن پر مجھے چڑھا کر
طبیعت کو میری جلا کر
خام سے مجھے کندن بنا کر

کیوں کچھ کمی باقی لگتی ہے
سب ہے، پر یہ ترقی عجیب لگتی ہے
قریب مجھ کو ہر خوشی لگتی ہے
منزل پر ہوں، پر منزل بعید لگتی ہے

جدھر دیکھتا ہوں تو ہی تو ہے
تیرا چہرہ میرے روبرو ہے
محسوس تو مجھے ہوا بھر پور ہے
جیسے مجھ میں صرف تو ہی موجود ہے

پھر دل کیوں میرا مچل رہا ہے
پیاسا جیسے کوئی مر رہا ہے
درد سے میرا دم گھٹ رہا ہے
کیا سمجھوں یہ کیا ماجرا ہے

تفحصِ اضطراب بڑھا تو مجھ پر عیاں ہوا
تھا منشائے حیات ہی غازہِ ناکامی لگائے ہوا
جو تو تھا میری آنکھوں میں ہر پل چمکتا ہوا
وہ تو نہیں محض تیرے وجود کا عکس ہوا

Rate it:
Views: 496
09 Feb, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets