وہ بھوکا ہے کل شام سے پر تمہیں اس سے کیا
وہ بیٹا تو نہیں تمہارا تمہیں اس سے کیا
مرجاۓ گا وہ سردی سے اک کمبل کی تلاش میں
پر وہ بھاٸی تو نہیں تمہارا تمہیں اس سے کیا
وہ بھٹکتا رہے گا رات بھر رزق کی تلاش میں
وہ جاۓ گا نہ گھر یہ خالی ہاتھ لیے
کہ بیٹھا ہے کوٸی وہاں اس کا منتظر ہوۓ
کسی کی امید ہے وہ ناجانے کتنی دیر سے
بلاتی ہے اسکو بابا اک ننھی سی گڑیا
لپٹ جاتی ہے سینے سے وہ دوڑتی ہوٸی
ہے ننھی جگمگاتی آنکھوں کی وہ امید
کہیں مر نہ جاۓ بھوکی وہ ننھی سی گڑیا
ہے مانگتا وہ روٹی نہ دینا تم اسے
اک بھکاری سمجھ کے جھڑک دینا تم اسے
مرجاۓ وہ بھوکا تو تمہیں اس سے کیا
مرجاۓ گی گر ننھی پری تو تمہیں اس سے کیا
وہ بیٹی تو نہیں تمہاری
پھر تمہیں اس سے کیا