غم سب جانے پہچانےہیں
خوشیوں سےانجان ہوں میں
جس میں کوئی بستا نہیں
ایساایک خالی مکان ہوں میں
جہاں کسی کا گزر نہیں ہوتا
اجڑا ہوا قبرستان ہوں میں
جوکبھی پورا نہ ہونے پائے
اس طرح کاارمان ہوں میں
ہوشیارلوگوں میں رہ کر
ابھی تک انجاں ہوں میں
جس کا یار اس سےدورہے
وہ بدنصیب انسان ہوں میں