Add Poetry

غم سے ہی رسم و راہ کر لیں گے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

زندگی سے نباہ کر لیں گے
ضبطِ غم بے پناہ کر لیں گے

کیا خبر تھی کہ دل کے ہاتھوں ہم
اپنی حالت تباہ کر لیں گے

شکوہ سنجی عبث ہے اُن کے حضور
زیرِ لب آہ آہ کر لیں گے

گر ہیں خوشیاں نہیں مقدر میں
غم سے ہی رسم و راہ کر لیں گے

ڈھال کے حالِ دل کو شعروں میں
اپنے غم کا گواہ کر لیں گے

Rate it:
Views: 284
13 Jan, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets