غم نہ کر تو اپنے افسردہ حال رھنے سے

Poet: اسد رضا By: ASAD, MPK

 غم نہ کر تو اپنے افسردہ حال رھنے سے
ہماری فکر چھوڑ تو ہمارا خیال رھنے دے

مانا کہ تجھ بن جینا آساں نہیں ہوگا۔۔۔
مگر تقاضہ وقت ھے کوشش بہرحال رھنے دے۔

وہ جس کی تعبیر حقیقت کے منافی ہو۔۔۔
اس سپنے سلونے کا ابکی خیال رھنے دے۔

پیار کو تنگ نگری کی بھینٹ چڑھانے والے۔۔۔
پیار سراسر پاک ھے تو برا خیال رھنے دے۔۔۔

پیار لفظوں میں بیان کر بری الذمہ نہ ہو۔۔
دل کی دل پر چھوڑ تو اپنا کمال رھنے دے۔

گر میسر ھے تجھے تو حاصل کر لے خوشی۔۔۔
ہمیں غم کی دنیا میں تو پر ملال رھنے دے۔۔

Rate it:
Views: 440
08 Jul, 2021
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL