Add Poetry

فادرز ڈے سپیشل

Poet: Kaashif Raazee By: Kaashif R. Chohdaree, Islamabad

پیارے ابو جان!
آپکو مبارک ہو!!!
کہ آج میں نے اک اور سنگ میل عبور کر لیا
میں نہت خوش ہوں

مسرتوں کی اک کہکشاں ہے چہار سو اور
مری آنکھوں کے کناروں پر ستارے جھلملا رہے ہیں

سب نے یہی جانا کہ

خوشیوں سے بوجھل ہی مری پلکیں

مگر میں جانتا ہوں کہ یہ مری اداسی ہے
جو آنسووں میں ڈھل کر
سوگ منا رہی ہے اں بازووں کا
جو مرا جھولا ہوا کرتے تھے

ماتم کر رہی ہے اس سینے کا
جو مرا تکیہ ہوا کرتا تھا

نوحہ پڑھ رہی ہے اس بوسے کا
جو دن بھر کی پاکٹ منی تھی مری

مگر مین رو نہیں رہا۔۔۔۔

میں تو اس دن بھی نہیں رویا تھا
جب آپکے انتقال پر آسمان بھی رو دیا تھا

اس دن عاطف اور شمائلہ کو سینے سے لگائے چپ کرا رہا تھا
نہ جانے کیسے
اپنی آنکھوں میں پنہاں سمندر کو بہلا رہا تھا

میں خود بھی تو اک بچہ ہی تھا
شائد میں بڑا بچہ تھا

یا شائد مرے واسطے اب کوئی شانہ نہ تھا

ہاں میں رویا نہیں تب سے مگر
آج مری آنکھوں کے کناروں پر
ستاروں کی اک کہکشاں چمک رہی ہے

سب نے یہی جانا کہ

خوشیوں سے بوجھل ہی مری پلکیں

فادرز ڈے سپیشل (ماسٹر ڈگری کانووکیشن کے موقع پر مرحوم والد صاحب کے لیے لکھی آزاد نظم)
 

Rate it:
Views: 355
17 Jun, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets