فسانہ دل کی شہرت نہ تھی

Poet: mazhar iqbal samar By: mazhar iqbal samar, sattar pura-kharian city

جفا کرنا میری عادت نہ تھی
وفا کرنا تیری فطرت نہ تھی

راہ طلب میں بڑھتے رہے
شاید ملن ہی قسمت نہ تھی

وقت رخصت ہی تم آ جاتے
اور تو کوئی حسرت نہ تھی

کیوں نہ دوست جشن مناتے
دل ٹوٹا تھا قیامت نہ تھی

غنیمت جاں تھا تم سے ملنا
پر تمہیں بھی فرصت نہ تھی

کیونکر اسے خبر ملتی مظہر
فسانہ دل کی شہرت نہ تھی

Rate it:
Views: 639
05 Apr, 2008