Add Poetry

قرآن راج

Poet: maqsood hasni By: maqsood hasni, kasur

چپ ہو کہ مجھ میں تم بولتے ہو
ہے دل کے بربط پرانگلی تیری
چپ ہو کہ میرا دل تیرا مسکن ہے
گھر کے باسی
اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں
چپ ہو کہ میرے شعور کی ہر کھڑکی میں
تیرا چہرا ہے
کھڑکی بند کرتے ہیں تو دم گھٹتا ہے
کھڑکی کھولے رکھنا
اندر کی باتوں کو باہر لانا ہے
باہر کے سارے موسم
راون بستی کے منظر ہیں
چپ ہو کہ سارے موسم تیرے ہیں
آنکھ دروازہ کھولو کہ
تیرے ہونٹوں کی مستی
اپنی روح کے کورے پنوں پر
آنکھوں سے چن کر رکھ دوں
چپ ہو کہ چپ میں سکھ ہے
چپ کے دامن میں
ہاں اور ناں کی لاکھوں گانٹھیں ہیں
چپ ہو کہ ہر گانٹھ
برہما کے بردان پر کھلتی ہے
بردان تو قسمت کے کھیسے کا بندی ہے
قسمت اچھی ہوتی تو
راکھشش جیون پر اس
قرآن راج نہ ہوتاِ؟

 

Rate it:
Views: 305
30 Nov, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets