قسمت سے کوئی گلہ نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

قسمت سے کوئی گلہ نہیں
وہ مل گیا جو ملا نہیں

نہیں رنج کہ میری چاہتوں
کا مجھے ملا صلہ نہیں

حیرت نہ کر میری بات پہ
یہ محض خیالی قلعہ نہیں

میری آرزو میری خواہشوں
کا بے سبب سلسلہ نہیں

کس بات کا یہ سرور ہے
ایسا تو کچھ ہوا نہیں

کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے
جو ہوا ہے یا کہ ہوا نہیں

کہ عظمٰی چھوٹی سی بات پہ
ہم ہوتے خوش بےوجہ نہیں

قسمت سے کوئی گلہ نہیں
وہ مل گیا جو ملا نہیں

Rate it:
Views: 547
09 Mar, 2010