Add Poetry

قفس میں رہنے والوں سے چمن کا حال مت پوچھو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

بتاؤں کس طرح تم کو وطن کا حال مت پوچھو
قفس میں رہنے والوں سے چمن کا حال مت پوچھو

کٹے ہوں جس کے بال و پر کبھی ایسے پرندے سے
بھلے سب پوچھ لو لیکن گگن کا حال مت پوچھو

یہ اشکوں کے سمندر جو پسِ مژگاں سنبھالے ہیں
تہہِ آبِ رواں موجوں کے من کا حال مت پوچھو

خبر جو ہے مرے دل کی مرے اشکوں سے تم سن لو
لگی ہے آج جو دل میں اگن کا حال مت پوچھو

مجھے میری محبت کی جو جی چاہے سزا دے لو
گلے لگ کر جو رویا ہے سجن کا حال مت پوچھو

ستاروں کی کبھی آنکھوں میں پڑھنا رازِ دل میرا
وہ دل میں ہے جو پوشیدہ لگن کا حال مت پوچھو

جو دل میں درد اٹھتا ہے تو وشمہ شعر ہوتے ہیں
مری غزلوں کی پھر بھی انجمن کا حال مت پوچھو

Rate it:
Views: 717
06 Feb, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets