لا الہ الا اللہ
Poet: نوید رزاق بٹ By: نوید رزاق بٹ, Swedenلا الہ الا اللہ
میں تیری راہ کا طالب
مجھے رستوں سے ڈرنا کیا
میری راہوں میں کیا پربت
میری راہوں میں صحرا کیا
میری ہستی کا تُو مالک
میری کشتی کا تُو مالک
زمانے کی فکر پھر کیوں
ڈرائے موجِ دریا کیا
سبق سیکھا ہے میں نے آتشِ نمرود سے یارب
فضائے بدر سے اور قصئہِ اُخدُود سے یارب
کہ تیری راہ میں ہے کُود پڑنا کامیابی بس
سوا اِس کے ہے مفہومِ پیامِ لا اِلٰہَ کیا
More Life Poetry






