لباس آنسوؤں کا
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aآنکھ جو نم تھی تو دل بھی روتا ہوگا
لباس آنسوؤں کا روح کو بھگوتا ہوگا
روایتوں کے آنگن میں بے حسی کے بستر پہ
جلا کے سارے خواب وہ خاموشی سے سوتا ہوگا
وفاؤرں کے ریشمی گلاب جو سجائے تھے کبھی
مسل کے پھولوں کو اب کانٹوں کو بوتا ہوگا
More Sad Poetry






