ٹھنڈی سی اِک دکان میں
حسین ملبوسات کا حسین انتخاب
منفرد تراش و خراش کے کپڑے
زنانہ شوخ رنگ جو چندھیا دیں نظر کو
نقشین بیل بوٹے
اور
جڑاؤ نگینے
کڑھائیاں گوٹے زری کی آگے اور پیچھے
کناری آستینوں پہ
ساتھ تھا ہر جوڑے کے حسین دوپٹہ
ماتم کیا اپنے عقل پہ اور نکل آیا
زنانہ ملبوسات کی دکان سے باہر
نکل کے جو دیکھا تو لکھا تھا دکان پر
"Men's Collection"