Add Poetry

لحد میں تمہاری یاد لئے

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ وقت کبھی تو آئے گا اک ساتھ ہوں گے ہم
تمہیں پا کر بھلا دیں گے دنیا کے سارے غم

منزل کی جستجو میں ہو کے ہم قدم
پیہم سفر کریں گے لیں گے کہیں نہ دم

جب تک کئے گئے وعدے وفا نہ کرلیں
جب تک نہ پا لیں اپنے دل کی مراد ہم

شب کو محو گفتگو رہے ماہتاب اور ہم
اسکی ہے چاندنی ہمارا چاند ہے صنم

اک روز چلے آئیں گے دہلیز دار پہ
راہ وفا میں اپنا سر کرنے کو قلم

تمہاری بزم سے اٹھ جائیں دل نہیں چاہتا
ہو جائے نہ کوئی خطا یوں لوٹ آئے ہم

مر کر بھی وفا داریاں نہ چھوڑ پائیں گے
تیرے لئے دعائیں کرتے رہیں گے ہم

عظمٰی قضا کے بعد بھی اپنی وفا رہی
لحد میں تمہاری یاد لئے جیتے رہے ہم

Rate it:
Views: 903
11 Feb, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets