لفظ

Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: مرزا عبدالعلیم بیگ, Hefei, Anhui, P.R. China

جس گھڑی لفظ مجسم بن جائیں
تشنگی اُن کی عیاں ہوتی ہے
یہی لفظ سوالوں کو جنم دیتے ہیں
خاموش سا کوئی مطلب دے کر
نئی سوچ عطا کرتے ہیں
ذہن پر جیسے اثر رکھتے ہیں
آج تک ہم نے نہیں جانا
آج تک ہم نے نہیں سوچا
لفظ ایسا بھی اثر رکھتے ہیں
لفظ جو احساسات سے ٹکراتے ہیں
حیرت زدہ کر جاتے ہیں
اور پھر ہمیشہ کی طرح
اک انجان سی خوشبو بن کر
یادوں میں بس جاتے ہیں
بیتے ہوئے موسم کی طرح
دل میں رہ جاتے ہیں دھڑکن کی طرح

Rate it:
Views: 336
31 Mar, 2023
More Life Poetry