Add Poetry

لمحہ لمحہ زوال ہو گا

Poet: By: Hina, کراچی

لمحہ لمحہ زوال ہو گا
درد سہنا محال ہو گا

لوٹ آتے ہیں جانے والے
خام تیرا خیال ہو گا

اب کے ٹوٹا ہے مان ایسے
پھر نہ جیسے بحال ہو گا

اب بھی بدلے ہیں صرف ہندسے
پہلے جیسا ہی سال ہو گا

حالِ دل مت کسی سے کہنا
بعد میں پھر ملال ہو گا

مر ہی جائیں گے ہجر میں ہم
جی لیا تو کمال ہو گا

آج فرقت ہے اک حقیقت
روز محشر وصال ہو گا

Rate it:
Views: 358
22 Aug, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets