Add Poetry

لوٹ آنا

Poet: By: Haroon Afzal, Gujrat

اداس شامیں اجاڑ رستے، کبھی بلائیں تو لوٹ آنا
کسی کی آنکھوں میں رتجگوں کے عذاب آئیں تو لوٹ آنا

ابھی نئی وادیوں، نئے منظروں میں راہ لو مگر میری جاں
یہ سارے ایک ایک کر کے جب تم کو چھوڑ جائیں تو لوٹ آنا

نئے زمانوں کا کرب اوڑھے جب ضعیف لمحے نڈھال یادیں
تمہارے خیال کے بند کمرے میں لوٹ آئیں تو لوٹ آنا

اگر اندھیروں میں چھوڑ کر تم کو بھول جائیں تمہارے ساتھی
اور اپنی خاطر ہی اپنے اپنے دیے جلائیں تو لوٹ آنا

میری وہ باتیں تو جن پہ بے اختیار ہنستا تھا کھلکھلا کر
بچھڑنے والے میری وہ باتیں کبھی رلائیں تو لوٹ آنا

Rate it:
Views: 832
04 Mar, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets