Add Poetry

لوگوں نے

Poet: Ua By: Ua, Lahore

ایسے تنہا چھوڑ دیا ہے لوگوں نے
مجھ کو پڑھنا چھوڑ دیا ہے لوگوں نے

میری چھوٹی چھوٹی کڑوی میٹھی باتوں پر
لڑنا اور جھگڑنا چھوڑ دیا ہے لوگوں نے

کہی ان کہی باتوں کو سنی ان سنی کرنا
راضی ہونا اور بگڑنا چھوڑ دیا ہے لوگوں نے

میرے خوابوں کی سچی تعبیر بتانے والوں نے
اب تعبیروں کو دہرانا چھوڑ دیا ہے لوگوں نے

کہنا قصے سن سن کر بیزار ہوئے تو آخر
میری محفل میں آجانا چھوڑ دیا ہے لوگوں نے

میری محفل میں نہ آنا ایک طرف ہے اب تو
اپنی محفل میں بلانا چھوڑ دیا ہے لوگوں نے

عظمیٰ رفتہ رفتہ میرے ساتھی روٹھ گئے ہیں
مجھے منانا اور بہلانا چھوڑ دیا ہے لوگوں نے

Rate it:
Views: 593
23 Aug, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets